ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، آئی جی ریلویز

March 07, 2021

آئی جی ریلویز عارف نواز کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔

جیو نیوز سے خصو صی گفتگو میں آئی جی ریلویز عارف نواز نے بتایا کہ ایک خاتون جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 زخمی ابھی تک ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ٹرین حادثے کے باعث پھنسے مسافروں کو دیگر ٹرینوں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے۔

عارف نواز کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں 9 بوگیاں متاثر ہوئیں، 5 کھائی میں گر گئی تھیں۔

انہوںنے کہا کہ ٹرین حادثے کی وجوہات سے متعلق کمشنر سکھر کا بیان قبل از وقت ہے، تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجہ پتا چل سکے گی، ریلوے ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔