سعودی اتحادی فورسز کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 10 ڈرون حملے ناکام

March 07, 2021

سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی عرب کے ٹی وی کے مطابقصنعا سے موصولہ اطاعلات میں بتایا گیا ہے کہسعودی اتحادی فورسز نے حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

سعودی اتحادی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ حوثیوں کے خلاف آپریشن عالمی قوانین کے مطابق کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی اتحاد نے آج صبح حوثیوں کے 10 ڈرون حملے ناکام بنائے تھے۔