ساحل نے ڈربی ریس جیت لی

March 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کی سب سے مقبول ڈربی گھڑ دوڑ ساحل نے جیت لی، اتوار کو لاہور میں ہونے والی ریس کےفاتح گھوڑے کے مالک خواجہ عاطف نے جیت پر خوشی میں نوٹوں کی بارش کردی، انہیں جیت پر 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔ریس میں گورنر نے دوسری اور بگ موو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔