خواتین پر ہر جگہ اور ہر قسم کا تشدد ختم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن

March 08, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)نے خواتین کے عالمی دنکے موقعپران کے حقوق کو تسلیم کرنے، ان کے تحفظ اورفروغ کے لئےاٹھنے والی عالمی آواز میں شامل ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے ساتھ کام کی جگہ پر اور گھریلو زیادتی، عصمت دری اور نام نہاد ʼغیرتʼ کے جرائم سے لے کر، زبردستی تبادلوں، سمگلنگ اور ہراساں کرنے تک ہر قسم کے تشدد ختم کئے جائیں۔ ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چار خواتین این جی او کارکنوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کے قتل، اور موٹر وے پر ایک عورت کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ زیادتی پر ریاست کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ عورتیں اور خواجہ سرا چاہے وہ کام پر ہوں،گھر پر یا عوامی جگہوں پر غیر محفوظ رہتے ہیں جو ریاست اور معاشرے کی یکساں ناکامی ہے۔