وائٹ کرولا گینگ کے دو کارندوں اور دو چور خواتین سمیت 33 ملزمان گرفتار

March 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کارروائیوں کے دوران افغان وائٹ کرولا ڈکیت گینگ کے 2 کارندوں اور دو چور خواتین سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ٹاؤن ڈویثرن نے کارروائی کرتے ہوئے تین موٹرسائیکل لفٹرز عدنان رمضان،ناصرنواز اور قاسم شاہ کو گرفتارکرکے چار موٹرسائیکلیوں کے پارٹس برآمد کرلیے۔ فیروز آباد پولیس نے وائٹ کرولا کار میں محمد علی سوسائٹی کے بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغانی گینگ کے 2 کارندوں سمیع ﷲ اور سراج کو گرفتارکرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔کھارادر پولیس نے دو خواتین عائشہ دختر عبدالقدیراور فوزیہ زوجہ وسیم کو گرفتارکرکے ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے برآمد کرلیے ۔