ڈوین جانسن کا ’نمبر ون‘ باس کون؟

March 08, 2021

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) نے کہا ہے کہ مجھے نئے مقاصد کو چیلنج کرنا، نئی چیزیں بنانا اور ان کے لئے خود کو تیار کرنا بہت پسند ہے۔ ان سب چیزوں کے لئے میرا خون واقعی جوش مارتا ہے۔

ڈوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ آپ سب لوگوں کو اعلیٰ اور معیاری چیزیں فراہم کرنے کا چیلنج بھی مجھے بہت پسند ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ’نمبر ون‘ باس ہیں۔ لہٰذا آپ لوگوں کو میری طرف سے جو بھی چیز ملتی ہے اس کے لئے میں پوری اور بہترین کوشش کرتا ہوں۔

ڈوین جانسن نے پوسٹ میں اپنی ورزش سے متعلق معلومات بھی مداحوں سے شیئر کی۔