زباب رانا کے گھر والے کیا دعا کرتے ہیں؟

March 08, 2021

پاکستان کی اُبھرتی اداکارہ زباب رانا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر والے دعا کرتے ہیں کہ زباب کا موڈ اچھا رہے تا کہ گھر کا ماحول خوشگوار رہ سکے۔

خوبرو اداکارہ زباب رانا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے رویئے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُن کی عادت ہے کہ جب اُن کا موڈ آف ہوتا ہے وہ تو اپنے ارد گرد افراد کا بھی موڈ خراب کر دیتی ہیں، وہ اپنی باتیں اور اپنے قصے کہانیاں سنا کر دوسروں کا موڈ بھی آف کرنے لگتی ہیں۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ایک مختصر سی ویڈیو میں زباب رانا کا کہنا ہے کہ ’اُن کا موڈ خراب ہونے کا اثر اُن کے ارد گرد افراد پر بھی پڑتا ہے، اسی لیے اُن کی فیملی باقاعدہ دعا کرتی ہے کہ اُن کا موڈ آف نہ ہو، اُن کا موڈ اچھا رہے ورنہ گھر کا ماحول بھی خراب ہو جاتا ہے، وہ سب کو اَپ سیٹ کر دیتی ہیں۔‘

اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ ایسا کرنانہیں چاہتیں مگر اُن سے انجانے میں ایسا ہو جاتا ہے اور اُن کی یہ عادت نہیں چُھٹتی۔‘