سونا، فی تولہ 50 روپے سستا

March 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونا اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت7ڈالر فی اونس کی کمی سے 1700ڈالر سے کم ہو کر 1693 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت50روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار 500روپے فی تولہ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 87ہزار 877 روپے ہو گئی ہے۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 20روپے فی تولہ کی کمی سے 1320روپے فی تولہ ہو گئی۔