انٹر بینک، ڈالر 10؍پیسے سستا

March 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں 10سے 30پیسے تک کی کمی، یورو بھی ایک روپے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے مزید کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 157.15 سے کم ہو کر 157.05 روپے اور قیمت فروخت 157.25 روپے سے کم ہو کر 157.15 روپے ہو گئی۔