خواتین کیلئے گھر بیٹھے آن لائن اشیاء فروخت کرنا آسان

March 09, 2021


کراچی (جنگ نیوز) معروف بزنس وومن غزل شمائل نے کہا ہے کہ جو خواتین گھر بیٹھے کام کرناچاہتی ہیں اور اُن کے پاس سرمایہ نہیں ہے یا بزنس بڑھانے کیلئے لوگ نہیں ہیں تو اُن کیلئے ”چیکو“ نامی ایپ متعارف کرادی گئی ہے جس نے خواتین کیلئے اب بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں۔خواتین گھر بیٹھے اپنی تیار کردہ اشیا کو اچھی قیمت میں اس ایپ کے ذریعے آن لائن فروخت کرسکتی ہیں وبائی دور آن لائن خریداری میں بہت مددگار ہا،۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”خواتین کے عالمی دِن“ کے موقع پر ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواتین کے حقوق، اُنہیں با اختیار بنانے اور اور معاشی خودمختاری کے حوالے سے پروگرام اہم گفتگو ہوئی۔ مارننگ شو کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے غزل شمائل نے مزید بتایا کہ ”کورونا“ وبا کے دوران ”سوشل میڈیا“ عوام کی آن لائن خریداری میں بہت مدد گار ثابت ہوا لہٰذا خواتین کو بھی اِس ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 13 برس سے اپنا بزنس چلا رہی ہوں لیکن جب سے اس ایپ پر اپنا اسٹور اوپن کیا ہے میری آمدن میں اچھا اضافہ ہوگیا ہے، خوشی ہے کہ اب گھر بیٹھے مجھے مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ غزل شمائل نے بتایا کہ جو لوگ آن لائن خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ویب سائٹس یا چیکو کی ایپ (https://gpcs.chikoo.app) پر آکر وزٹ کرسکتے ہیں اور جو خواتین گھر بیٹھے اپنا بزنس بڑھانا چاہتی ہیں وہ بھی ”Chikoo“ ایپ کو جوائن کرسکتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن خواتین کو اپنا کاروبار وسیع کرنے کرنے کیلئے شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ غزل شمائل نے اس ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایپلیکشن پر اپنا اسٹور کھولنا بہت ہی آسان ہے۔ مختلف اشیا فروخت کرنے والی بزنس وومن گوگل پلے اسٹور پر جاکر ”Chikoo“ کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد نام نمبر اور دیگر تفصیلات فراہم کرکے ”چیکو“ پر اپنا آن لائن اسٹور کھول لیں۔ اُنہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پینٹنگ کرتی ہیں تو اپنی پینٹنگ کی تصاویر اس ایپلی ایکشن پر اَپ لوڈ کردیں، ڈسکرپشن لکھیں، قیمت اور تعداد لکھ دیں اور اس کے بعد آپ کی پروڈکٹس مطلوبہ لوگوں تک پہنچادی جائیں گی۔