97 فیصد پاکستانی کورونا ویکسین کے نام سے لاعلم

March 12, 2021

ستانوے فیصد پاکستانیوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ کی کون سی ویکسین دستیاب ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے پاکستانی عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

آئی پی ایس او ایس کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواسی فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں ویکسین مفت فراہم کرے۔ گیارہ فیصد یہ ویکسین خریدنے کو تیار ہیں۔

سروے کے مطابق ویکسین گھر پر لگے گی یا کسی اور جگہ جانا پڑے گا؟ اس پر پاکستانی عوام الجھن کا شکار ہیں۔

آئی پی ایس او ایس کے سروے میں کہا گیا ہے کہ ستاون فیصد سمجھتے ہیں کہ ویکسین کے لیے سرکاری اسپتال یا کسی اور مقام پر جانا ہوگا۔

تینتالیس فیصد کا خیال ہے کہ کورونا کی ویکسین گھر پر لگوانا ہوگی۔