مٹھی میں مزید 2 نومولود بچے انتقال کرگئے

March 12, 2021

تھرکےسول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 2 نومولود بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کےمطابق جاں بحق بچےنومولودہے، جاں بحق بچوں کا تعلق تھرکے دیہی علاقوں سےہے۔

رواں سال انتقال کرجانےوالے بچوں کی تعداد 117ہو گئی ہے جبکہ تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 50 سےزائد بچے زیر علاج ہیں۔