ٹائیگر3 کے لئے فلم انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

March 13, 2021

بالی ووڈ کے بڑے ناموں اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر3‘ کے لئے پروڈیوسر کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ٹائیگر3‘ کے لئے بھارتی شہر ممبئی میں ترکی کی طرز کا علاقہ بنایا جائے گا۔ یہ سیٹ اپریل کے پہلے ہفتے تک تیار ہوجائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادتیا چوپڑا نے پروڈکشن ڈیزائن ٹیم کو اس حوالے سے احکامات دے دیئے ہیں۔ سلمان اور کترینہ کے کچھ اہم ایکشن سینز اب یہیں شوٹہوں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے متعدد ایکشن سینز میں جنگی ٹینک اور دستی بموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔ ابتدا میں شیڈول کے مطابق شوٹنگ استنبول میں شروع کی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔