نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ الیکشن ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا

March 14, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو کرسی پر بیٹھے ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ مصنوعی حکومت اداروں کو استمال کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں کرسی پر بیٹھے ایک بوڑھے نے غلط فیصلہ دیا۔


پی پی سندھ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو عوام سے اقتدار میں آنے کی معافی مانگنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے سربراہی اجلاس میں ہوتے ہیں، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اسلام آباد آکر تو دکھائیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے سینیٹرز نے اپنے ہی امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔