ایم کیو ایم لینے والا نہیں دینے والا ہاتھ ہے، امین الحق

March 15, 2021

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے مل کر سینیٹ چیئرمین کو کامیاب کرایا، ایم کیو ایم لینے والا نہیں دینے والا ہاتھ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹی کے لوگ بکےہمارے نہیں، ہمارے دونوں سینیٹر تعلیم یافتہ متوسط طبقے سے ہیں ۔

ٹک ٹاک ایپ کی بندش پر امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت ایسی ایپ کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، ملک کی بقاء، فحاشی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔