کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

March 15, 2021


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دو اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، جبکہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا، لگتا ہے دھماکا ریمو ٹ کنٹرول سےکیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کی تصدیق بم ڈسپوزل کی چیکنگ سے سامنے آئے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریب ہی 23 مارچ کی مناسبت سے اسنیپ چیکنگ جاری تھی، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے پولیس اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔