اداکار کمل ہاسن کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا، ایک شخص کی کار کی کھڑکی کھولنے کی کوشش

March 15, 2021

بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سینیئر اداکار اور علاقائی جماعت مکل نیدی مائیم کے بانیکمل ہاسن کو اس وقت سیکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑا جب اتوار کو تامل ناڈو کے ضلع کنچیم پورم میں انکی کار کے شیشے کو ایک شخص نے کھولنے کی مبینہ طور پر کوشش کی۔

اداکار سے سیاست دان بننے والے کمل ہاسن کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھ اپریل کو ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس چنئی جارہے تھے۔

پولیس نے واقعے کے بعد بتایا کہ مذکورہ بالا شخص کمل ہاسن کا پرستار تھا اور اس نے کھڑکی کھولنے کی اس وقت کوشش کی جب کار لوگوں کیبھیڑ کے درمیان سے گزر رہی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد کمل ہاسن کو گزند پہنچانا نہیں تھا، اور کار کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

یہ شخص مبینہ طور پر نشے میں تھا اور اسےمکل نیدی مائیم پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔

کمل ہاسن کی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔