شلپا شیٹھی کو بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش

March 23, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا نے بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انھوں نے ساتھ ہی سخت یوگا کی مشقوں کے سیشن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ شلپا کو جسمانی فٹنس کا جنون ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی حیرت انگیز پوسٹس سے انٹرنیٹ یوزرز کے دل جیت لیتی ہیں۔

بھارت میں یوگا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شلپا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یوگا کے مشکل آسن با آسانی کرنے کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کہ وہ یوگا کے کئی آسن کو ایک مجموعے کی شکل میں کررہی ہے۔

جبکہ انھوں نے اس سیشن کے حوالے سے ایک نوٹ بھی تحریر کیا ہے، جس لکھا کہ صبح ایک مختلف توانائی لاتی ہے۔ ٹھیک ایک برس قبل ایک عوامی کرفیو لگائی گئی، تاکہ ہم اس عالمی وبا سے محفوظ رہیں۔

لیکن اسکے باوجود صورتحال اب بھی تشویشناک ہے لہٰذا آج کا یوگا سیشن عام دنوں سے ذرا زیادہ سخت ہے۔