مصر میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 32 افراد ہلاک، 66 زخمی

March 26, 2021

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں 32 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے، حادثے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ ٹرین روکنے کے لیے ہنگامی چین کھینچنے کےباعث ہوا۔

انھوں نے کہا کہ حادثہ ٹرین اچانک رکنے سے اس وقت ہوا جب پیچھے سے آنے والی ٹرین اس کھڑی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔