لاڑکانہ، موئن جو دڑو ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی

June 18, 2024

فائل فوٹو

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں موئن جو دڑو ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کوٹری سے روہڑی جارہی تھی، دادو کینال کے پل پر پٹری ٹریک سے اتری۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی رفتار کم ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔