اسلام آباد، لیک ویو پارک کو فیملی پارک قرار دے دیا گیا

June 18, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران لیک ویو پارک کو فیملی پارک قرار دے دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لیک ویو پارک میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان پولیس کے مطابق عید کے ایام میں کثیر تعداد میں سیاح اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دامن کوہ پارک کو بھی فیملی پارک قرار دیا گیا ہے۔