وزیراعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، فیصل سلطان

March 28, 2021


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لیبارٹری رپورٹس مستحکم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں معمول کے مطابق کام کریں گے۔