وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ

March 29, 2021

وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور خوشحالی کےلیے سعودی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان روانہ ہوں گے۔