خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

March 29, 2021

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔

مہم کے دوران چونسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں بھی انسداد پولیو کی قومی مہم آج شروع ہورہی ہے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔