کوہاٹ: سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کے ساتھ نظر آنے والی برقع پوش خاتون گرفتار

March 29, 2021

کوہاٹ میں چار سالہ بچی کے قتل کیس میں اہم کامیابی مل گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کے ساتھ نظر آنے والی برقع پوش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے اعتراف جرم کر لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بچی کے قتل میں خاتون کے علاوہ کچھ اور ملزمان بھی زیر تفتیش ہیں۔