ن لیگ یا کسی اور کے دباؤ میں فیصلہ نہیں کریں گے، کائرہ

March 30, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن یا کسی اور کے دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ نے جس طرح تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی اس پر ہم بھی ڈیل کا الزام لگاسکتے تھے۔

اسی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں۔