چیتے اور انسانوں کے درمیان خوف ناک تصادم ، تصاویر وائرل

April 02, 2021

بھارت میں ایک چیتے اور انسانوں کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ واقعہ بھارتی شہر جےپور کے نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں درمیان سے گزرنے والی سڑک پر چیتا بائیک سے ٹکرا گیا، موٹرسائیکل پر تین افراد سوار تھے، تصادم اتنا زوردار تھا کہ جانور سمیت انسان بھی کلابازی کھا کر پڑے۔

خوش قسمتی سے چیتے نے پلٹ کر حملہ نہیں کیا اور جنگل کی طرف چلتا بنا، اس طرح کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے کیوں کہ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے۔