لاہور: چڑیا گھر میں سفید شیرنی کانوزائیدہ بچہ دم توڑ گیا

April 02, 2021

لاہور چڑیا گھر میں دو روز قبل پیدا ہونے والا سفید شیرنی کا بچہ دم توڑ گیا۔

لاہورچڑیا گھر حکام کے مطابق دو روزقبل سفید شیرنی نے بچے کو جنم دیا تھا، شیرنی نے پیدائش کے بعد اسے قبول نہیں کیا جبکہ بچےکو فیڈر سے دودھ پلایا جارہا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق نومولود شیر کی ہلاکت کے بعد چڑیا گھر میں سفید شیروں کی تعداد 5 رہ گئی ہے جن میں 3 نر اور دو مادہ شامل ہیں ۔۔