امریکا کی ضرورت ایسٹرازینیکا کے بغیر پوری ہورہی ہے،فاؤچی

April 02, 2021

امریکا کے انفیکشیئز ڈزیز کے ماہر ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کےدیگر کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں سےکافی معاہدے ہیں، کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے معاہدے کل آبادی کی ویکسی نیشن کیلئےکافی ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق امریکا کی ضرورت ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کے بغیر پوری ہورہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی ریگولیٹر کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کے بعدخون میں پھٹکیاں بننےکے30واقعات رپورٹ ہوئے، ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین کےاستعمال کےفوائد اس کےخطرات سے زیادہ ہیں۔