• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز، ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا


ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے بھی برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔

محکمہ صحت نیدرلینڈز کے مطابق ڈنمارک اور ناروے میں ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات کے پیش نظر ایسٹرازینیکا کے استعمال پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی، ویکسین کے بارے میں ایک نئی معلومات پر محکمہ صحت کے مشورے پر ویکسین کا مزید استعمال روکا۔


 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اصل سوال یہ ہےکہ شکایات ویکسین لگانے کے بعد آرہی ہیں یا ویکسین کی وجہ سے آرہی ہیں، ہمیں محتاط رہنےکی ضرورت ہے، احتیاطاً ویکسین کا استعمال روکناعقلمندی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ناروے میں ایسٹرا زینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا،   ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات تیس لاکھ میں سے بائیس افراد میں سامنے آئے تھے۔

تازہ ترین