کورونا وائرس: رمضان میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی

April 02, 2021


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

ادھر سعودی عرب کے صدر مقام ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔