امریکہ اگلے ہفتے ویانا میں ایران ایٹمی مذاکرات میں شرکت کرے گا

April 02, 2021

امریکہ اگلے ہفتے ویانا میں ایران ایٹمی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ویانا میں ایران کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم فوری بریک تھرو کی توقع نہیں کر رہے، ابھی تو ابتداء ہے۔ مذاکرات میں مشکلات آئیں گی لیکن بات چیت درست اور صحتمندانہ اقدام ہے۔