کورونا وائرس کا پھیلاؤ: بنگلادیش میں ایک ہفتے کے لاک ڈاون کا فیصلہ

April 03, 2021

بنگلا دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پورے بنگلا دیش میں پیر سے ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کو بنگلادیش میں کورونا وائرس کے 6830 کیسز سامنے آئے۔

بنگلا دیش میں اب تک کورونا وائرس سے 9155 اموات جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔