پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا، فواد چوہدری کا دعویٰ

April 04, 2021

پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری دعوی کیا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کودیکھا جاسکے گا، ان شاء اللہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چاند 13 اپریل کو اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق ان شااللہ پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے۔