دنیا: کورونا وائرس کیسز 13 کروڑ 13 لاکھ سے متجاوز

April 04, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار 900 سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار 337 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 58 ہزار 875 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 39 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 57 لاکھ 27 ہزار 423 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 513 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 83 ہزار 126 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 19 ہزار 981 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 661 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار 632 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 30 ہزار 297 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار 597 ہو گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 64 ہزار 655 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 127 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 96 ہزار 493 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 47 لاکھ 41 ہزار 759 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 17 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 72 ہزار 77 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 826 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 57 ہزار 91 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 704 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 50 ہزار 247 ہزار ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 32 ہزار 78 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 34 لاکھ 45 ہزار 52 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 698 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 965 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 502 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 86 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 690 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 9 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 273 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران انتقال کرنے والے 24 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 20 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 367 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 605 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 3 ہزار 335 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 72 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔