بلاول بھٹو کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

April 04, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی، مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے وقت کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور شہید مرتضٰی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔