کراچی: رینجرز کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن جاری

April 04, 2021

سندھ رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، گلستانِ جوہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رینجرز کا سرچ آپریشن کلفٹن ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور گردو نواع کے علاقوں میں بھی جاری ہے۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے، آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔