چھتیس گڑھ، ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 بھارتی اہلکار ہلاک

April 05, 2021

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔

ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 بھارتی اہلکار مارے گئے جبکہ 32 زخمی بھی ہوئے۔

دو روز قبل بھارتی فوج نے ماؤنواز باغیوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا جس میں 2 ہزار کے قریب فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔

آپریشن کے دوران افسران نے جنگل میں داخل ہونے کی کوشش کی تو باغیوں نے حملہ کردیا۔