بنگلادیش: مسافرکشتی دریا میں ڈوب گئی، 20 افراد ہلاک

April 05, 2021

بنگلادیش میں مسافر کشتی مال بردار کشتی سے ٹکرانے کے بعد دریا میں ڈوب گئی ، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شام دریائے شیٹا لکشیا میں پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق اب تک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔