جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور بچوں کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج

April 05, 2021


صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جج آفتاب آفریدی، انکی اہلیہ اور بچوں کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں عبدالطیف آفریدی اور ان کے بیٹے سمیت 8 افراد نامزد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی صوابی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ پشاور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا، حملے کے نتیجے میں جج اہلِ خانہ سمیت جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر دو گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔