بزدار کا وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا حکم

April 06, 2021

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور سمیت تمام ڈویژنز میں صوبائی وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو چینی کے اسٹاک اور نرخ کی روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک اور اس سے پہلے لاہور سمیت صوبے بھر میں چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔