’کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟‘، شیخ رشید کا سوال

April 06, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے استفسار کیا ہے کہ ’کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟‘ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے اعلان پر جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ اتحاد وزیراعظم عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا۔


وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس اب رہ کیا گیا ہے؟ یہ سب ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اب ایک دو نشستوں والی جماعتیں رہ گئی ہیں۔