ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

April 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سےایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 45سا لہ محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے ،آرام باغ تھانے کی حدودشاہین کمپلیکس کے قر یب نا معلوم کار کی ٹکر سےمقامی صحافی سہیل ہاشمی شد ید زخمی ہو گئے۔