ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمد اسلم خان ڈپٹی لیڈر نامزد ہوگئے

April 08, 2021

لوٹن (نمائندہ جنگ) ایگزیکٹو کونسلر لوٹن بارو راجہ محمد اسلم خان ڈپٹی لیڈر نامزد کر دیے گئے ہیں، یہ عہدہ کونسلر شان ٹمنی کےمستعفی ہونے کے باعث خالی ہوا تھا، کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ وہ کونسل میں اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں، ممتاز علمائے دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور مولانا حافظ اعجاز احمد سمیت مختلف مقامی کمیونٹیز کی بڑی تعداد نے ان کے اس عہدہ پر فائز ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔