کراچی میں گرمی کی شدت پھر بڑھنے کا امکان

April 09, 2021

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ تین سے چار روز کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

رمضان کے ابتدائی دس دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا کوئی امکان نہیں۔