گندم کی خریداری مہم کا 10 اپریل سے آغاز کا اعلان

April 09, 2021

ڈپٹی کمشنرسرگودھا نائلہ باقر کا کہنا ہے کہ 10 اپریل سے گندم کی خریداری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نائلہ باقر نے گندم کی خریداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں 13 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، رواں سال 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا کہنا ہے کہ موبائل فون ایپ کے ذریعے بھی بار دانہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے، گندم پر کسی بیماری کے حملے کے اثرات نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہرصورت میں پورا کیا جائے گا۔