جنوبی افریقا سے پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان کی ممکنہ ٹیم

April 09, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل جوہانسبرگ میں ہوگا۔

جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز جتنے والی ٹیم کا مورال ہائی ہے، تاہم حتمی پلیئنگ الیون کا تعین مشکل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹی 20 میں ممکنہ ٹیم میں سیریز کے ان فارم بیٹسمین فخر زمان، بابر اعظم، فہیم اشریف، محمد حفیظ، حسن علی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ ٹیم میں حیدر علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف اور محمد نواز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں آخری وقت میں ایک تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے، محمد نواز کی جگہ شرجیل خان کو کھلایا جاسکتا ہے لیکن اس کا فیصلہ وکٹ کی صورتحال دیکھ کر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا سے مقابلے کے لیے حتمی الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

جوہانسبرگ میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا اس سیریز کے دوران دوسری بار مدمقابل ہوں گے۔

باہمی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے اس گراؤنڈ پر پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا تھا، اس میچ میں فخر زمان نے 193رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی اور وہ جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔