دورہ افریقا کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا

April 10, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کر کٹ کمیٹی کا اجلاس قومی کر کٹ ٹیم کی جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے جس میں ٹیم انتظامیہ کو بھی مدعو کیا جائے گا، چیئر مین کرکٹ کمیٹی پی سی بی سلیم یوسف نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کوبلا نے کا مقصدخامیوں اور جیت کے تسلسل میں بہتری لانے کے لئے مشاورت کرنا ہے ۔