انٹربینک میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا

April 10, 2021

کراچی(آئی این پی/اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطا 7 پیسے کی کمی واقعے ہوئی اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا۔

روپے کے مقابلے میں برطانوی پانڈ ، جاپانی ین اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم یورو کی قدر میں اوسطا 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔