ایزی لوڈ شاپس سے خواتین کے نمبر مجرموں کے ہاتھ لگنے لگے

April 10, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر بھر میں قائم ایزی لوڈ شاپس سے خواتین کے نمبر جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھ لگنے لگے۔شادمان ٹاون میں گذشتہ روز خودکشی کرنے والی خاتون ثوبیہ کی دوست نے بتایا کہ میری دوست کو علاقے کے لوگ ہراساں کرتے تھے

انہوں نے بتایا کہ میری دوست نے موبائل کا بیلنس ڈلوایا تھا،موبائل کی دکان والے نے سب کو میری دوست کا نمبر دیا،ملزمان میری دوست کو کہتے تھے ہم سے نکاح کرو یا ہمارے ساتھ وقت گزارو،ملزمان میری دوست سے پیسے بھی لیتے تھے،متوفیہ کی دوست نے بتایا کہ میری دوست کو بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی

انہوں نے بتایا کہ ثوبیہ نے خودکشی سے 15 منٹ پہلے وائس میسج کیا تھا، میری دوست سے گن پوائنٹ پر نکاح کیا گیا اور ویڈیو وائرل کی گئی،ثوبیہ کے میسج کے بعد میں جب وہاں پہنچی تو وہ خودکشی کرچکی تھی۔